تعلیم و تربیت اور علم و عمل ہمارا مطمع نظر ہونا چاہیے، پروفیسر ارشد بخاری

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) تعلیم و تربیت اور علم و عمل ہمارا مطمع نظر ہونا چاہیے نہ کہ صرف تعلیم یا علم کے بل بوتے پر ہم کامیاب نسل بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے پرنسپل مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر ارشد بخاری نے پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے وفد میں شامل نجی شعبہ کے اساتذہ حاجی مراد بھٹی،سر فیاض احمد اور صابر حسین بٹ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت اور علم کے ساتھ عمل لازم ہو تعلیم دراصل معلومات کے ایسے مجموعے کا نام ہے جو انسان کے انفرادی تجربات سے منزہ ہو، اگر انسان خود عمل کرکے نتائج حاصل کرلے تو وہ عالم کہلاتا ہے۔ معلومات کے اجتماع کے حامل کو عالم نہیں کہا جا سکتا، پس خالص علم عامہ کے لئے ضروری نہیں جس قدر کہ تعلیم ضروری ہے کیونکہ ہر انسان کو ہر قسم کے تجربات کی بھٹی سے نہیں گزارا جا سکتا۔ اس لئے اسے دوسروں کے تجربات کا خلاصہ دے دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے رویے کو مزین کر لے۔ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کیشن کے حاجی مراد بھٹی،محمد فیاض،صابر حسین بٹ نے پروفیسر ارشد بخاری کو پرنسپل،پروفیسر عاصم علی کو وائس پرنسپل،پروفیسر ولید احمد ملک کو چیف پراکٹر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور گلدستہ پیش کہا اس موقع پر پروفیسر محمد لیاقت نذیر،پروفیسر سید جنید الحسن بخاری،پروفیسر حامد الرحمان بھی موجود تھے۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں