وزیرآباد(نامہ) الیکٹرانک میڈیا کلب وزیرآباد کے سات رکنی وفد نے چیئرمین شکیل اعوان کی قیادت میں مولانا ظفر علی خان گریجویٹ کالج میں نئے تعینات ہونے والے پرنسپل سید ارشد بخاری کو ان کے آفس میں جاکر پھولوں کی مالا پہنا کر مبارکباد دی۔ صحافتی وفد میں شامل جنرل سیکرٹری میڈیا سید شہباز بخاری، راشد چوہدری، حاجی سلطان، محمد فاروق چیمہ، میاں ارشد لعل، محمد حسنین و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ارشد بخاری کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تعلیم اور ذرائع ابلاغ کا رشتہ بہت قدیم ہے۔ میڈیا وسیع تر اور مؤثر ترین ذریعہ ابلاغ ہونے کے ناطے آج کے معاشرے کا اہم جزو بن گیا ہے جس کا اثر محسوس اور غیر محسوس طریقوں سے انسانی زندگی کو متاثر کر رہا ہے۔ عائلی زندگی ہو یا کاروباری، سیاسی نظام ہو یا اقتصادی، تعلیم ہو یا تجارت، صنعت ہو یا زراعت، صحت ہو یا اخلاق، انتظامی امور ہوں یا امن عامہ، …
