کیمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کے سال2025ء/2026ءکے انتخابات مکمل۔

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف) کیمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل(سی ڈی سی) رجسٹرڈ المرکزجہلم کے انتخابات برائے2025ء/2026ء مکمل ہو گئے۔ان انتخابات کے الیکشن کمشنر چوہدری جاوید اقبال پیٹرن سی ڈی سی المرکزجہلم تھے۔جبکہ اس الیکشن کمشن کے ممبران میجر(ر)ذرغون گل خان اور ملک مقصود اختر تھے۔الیکشن کمشنر چوہدری جاوید اقبال نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم صدر،محمد امین میرسینئیر نائب صدر، محمد ارشد احمد مرزا نائب صدر،شیخ شاہد جلیل سیٹھی جنرل سیکرٹری،کرنل(ر) محمد عبید مرزا فنانس سیکرٹری، چوہدری عبد الوحید جوائنٹ سیکرٹری اور سید اختر علی شاہ سیکرٹری اطلاعات و نشریات منتخب ہوئے۔۔الیکشن کمشنر چوہدری جاوید اقبال نے تمام کامیاب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ انہیں امید ہے کہ تمام عہدیداران اپنی آئینی ذمہ داریاں انتہائی نیک نیتی اور بہ احسن و خوبی سر انجام دیں گے۔
تمام منتخب عہدیداران عنقریب ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ۔
یاد رہے کہ کیمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ کے آئین کے مطابق ہر دو سال کے بعد سی ڈی سی کے انتخابات کروائے جاتے ہیں۔جس میں نئے عہدیداران کا انتخاب کیا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں