مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر احسن ڈار اور سابق صدر زبیر گل کے اعزاز میں پاکستان کمیونٹی سینٹر ما نچسٹر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
لیگ ن نارتھ ویسٹ برطانیہ کے صدر راجہ سجاد حسین اور انکی ٹیم کی جانب سے مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر احسن ڈار اور سابق صدر زبیر گل کے اعزاز میں پاکستان کمیونٹی سینٹر ما نچسٹر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں مسلم لیگ ن کے عہدیدران اور کا رکنوں نے بھر پور شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں مسلم لیگ ن تجارتی ونگ برطانیہ کے صدر چودھری خالد محمود ہنجرا – فرحان میر -مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ برطانیہ کے صدر چودھدی اظہر اوری -مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر راہنما حاجی عبدالغفار -چودھری سعید اللہ مدبر -راجہ وحید لہری – راجہ محمد فاروق ہالینڈ -شامل تھے -اس موقع مہمان خصوصی پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر احسن ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ نے ھمیشہ اپنی حکومت میں ملک کی ترقی کے لئے کام کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کو حکومت میں نمائندگ دی اس حکومت میں بھی اوپی ایف کے چئیرمین اور اوپی سی کے وائس چئیرمین اور کئی اور عہدوں پر اوورسیز پاکستانیوں کو تعنیات کیا – ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے پی آئی اے کی بحالی میں بہت محنت کی اور پنجاب میں او پی سی کے وائس چئیرمین بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اب پنجاب کے ھر ضلع میں چئیرمین اور ممبران مقرر کر رھے ہیں تاکہ اووسیز کے مسائل مقامی طور پر حل ھوں – مسلم لیگ ن برطانیہ کے سابق صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دست راست زبیر ڱل Gul نے کہا کہ کہ پاکستان میں انشاللہ معاشی انقلاب آرھاھے مسلم لیگ ن کی قیادت پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے دن رات محنت کر رھی ھے اس وقت حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں ھماری بہادر فوج ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رھی ھے -اور پاک فوج ملک کی حفاظت کے لئے قربانیاں دے رہی ھے -ھمیں ان پر فخر ھے -ان کا مزید کہنا تھا کہ اب عدلیہ کا بھی احتساب ہونا چاہئے عدلیہ کے ھمیشہ غیر آئینی قوتوں کا ساتھ دیا – مسلم لیگ ن تجارتی ونگ برطانیہ کے صدر چودبری خالد کا کہنا تھا کہ آج کا پروگرام تعارفی پروگرام ھے ھم مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر احسن ڈار اور سینئر راہنما زبیر ڱل کو مسلم لیگ ن تجارتی ونگ کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں -مسلم لیگ گوجرانوالہ کے راہنما فرحان میر نے کہا کہ ھم اپنے قائدین کے ساتھ مل کر مسلم لیگ ن اور پاکستان کے لئے کام کریں گے -مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما حاجی عبدالغفار نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن برطانیہ بھر کے راہنماؤں کو مانچسٹر میں دیکھ کر خوشی ھوئ امید ھے مسلم کیگ ن برطانیہ کی نئ قیادت پرانے مسلم لیگیوں کو ساتھ لے کر چلے گی -آخر میں مسلم کیگ ن نارتھ ویسٹ کے صر اور میزبان راجہ سجاد حسین نے مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر احسن بٹ اسر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سابق صدر زبیر ڱل اور تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ نئ قیادت مسلم لیگ ن برطانیہ کی تنظیم کو متحرک کرے گی -قائدین کے کیک بھی کاٹا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں