چھترو آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے راچڈیل کے نو منتخب مئیر کونسلر شکیل کے اعزاز میں کوکوز ریسٹورنٹ راچڈیل میں اسقبالیہ دیا

Spread the love


لندن عارف چودھری
راچڈیل کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت اور کو کوز ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیگٹو چودھری کالے خان اور انکے بیٹوں کی جانب دے چھترو آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے راچڈیل کے نو منتخب مئیر کونسلر شکیل کے اعزاز میں کوکوز ریسٹورنٹ راچڈیل میں اسقبالیہ دیا -جس میں ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت -کونسلر آفتاب حسین- اور کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق مئیر محمد زمان-کونسلر طاھر رفیق -کاروباری سیاسی شخصیت-چودھری عبدالغفور – لالہ علی اصغر بابو-کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ -محمد ادریس -رچرڈھال – -آفیسر ناظم سیلمان -علیشاہ -ریچل ہیڈسن -نائلہ -وکٹوریہ مرفی -چودھری اعتزاز عاصم -قمر زمان -حاجی محمد اقبال -حاجی محمد ریاض -شامل تھے -اس موقع پر مئیر شکیل احمد نے انکے اعزاز میں اسقبالیہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ راچڈیل میں بین الثقافتی کمونٹی رہائش پزیر ھے خوشی ھے کہ ھم تمام کمیونٹیز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں آج اس تقریب میں زیادہ لوگ میرے علاقے چھترو کے لوگ موجود ہیں -میرے لئے راچڈیل کا مئیر منتخب ھونا فخر کی بات ھے -میزبان چودھری کالے خان نے استقبالیہ میں مئیر شکیل احمد اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امید کرتے ہیں کہ مئیر شکیل احمد راچڈیل کمونٹی کی مزیز خدمت کرکے اپنے خاندان اور اپنے علاقے چھترو کا نام روشن کریں گے – دوسرے شرکاء کا کہنا تھا کہ ھم چودھری کالے خان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے کمیونٹی کو ایک جگہ اکٹھا کرکے بہت اچھا کام کیا ھے – شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ مئیر شکیل احمد کمیونٹی کے نمایاں فرد ہیں ہمیں امید ھے کہ وہ اپنے مئیر تعنیاتی کے دوران کمیونٹی کے مسائل حل کروانے کے ساتھ پاکستان اور کشمیر کے حوالے سے جو مسائل ہیں وہ بھی حل کروائیں گے -ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ کمیونٹی کے کئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے – آخر میں مہمانوں کی تواضع کو کوز ریسٹورنٹ کے مزیدار کھانوں سے کی گئ
راچڈیل کونسل میں پہلی دفع چھترو آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے مئیر کا انتخاب کمیونٹی کے لئے باعث فخر اور اعزاز کی بات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں