وزیرآباد(نامہ نگار)مسلمان کے ایمان کا معیار نبی کریمؐ کی حرمت پر قربان ہونا اور اہل بیتؓ و صحابہ کرامؓ کی عظمت و مراتب کا یقین اور ان سے عقیدت رکھنا ہے۔چہارسو اسلام کی حقانیت اور سربلندی کے پرچم کا بلند ہونا اہل بیتؓ و صحابہ کرام ؓ کی محنتوں کا ثمرہے۔ان خیالات کا اظہار قاری محمد دلاور شیر نے مدرسہ ام ھانیہ چیمہ کالونی میں درس قرآن و حدیث کے موقع پر کیا۔مولانا جنید شفیق، مفتی احمد کمال، سہیل احمد، ڈاکٹر سید رضا سلطان، رانا نوید سرور، رانا یوسف، عبدالستار چوہان، عبدالرؤف، طاہر قاسم شاہ، میرزا محمود بیگ، ملک شفیق السلام و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا مسلمان کی بنیاد ایمان ہے۔اس پر استحکام اور ثابت قدمی سے ایمان کی طاقت بڑھتی ہے شیاطینی قوتیں مسلمانوں کے ایمان پر گمراہ کن پروپیگنڈہ وساس کے واروں سے ایمان کو کمزور کرنے پر عمل پیرا ہیں۔مسلمان ثابت قدم رہ کر بفضل اللّٰہ تعا لیٰ اپنے ایمان کو محفوظ رکھتا ہے۔جس کا ایمان محفوظ ہے وہ دنیا اور آخرت کی کامیابیوں کو اپنے مقدر کرلیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
