نجی کالج میں زیر نگرانی پرنسپل رضوان انور اور وائس چیئرمین سلمان نسیم قاضی کلچر ڈے کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) نجی کالج میں زیر نگرانی پرنسپل رضوان انور اور وائس چیئرمین سلمان نسیم قاضی کلچر ڈے کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلباء وطالبات نے پنجاب سندھ سمیت تمام صوبوں کی ثقافت کا بہترین عملی نمونہ پیش کیا مختلف روائتی کھانے سرسوں کا ساگ سندھی بریانی ملائی بوٹی کی اسپیشل ڈشوں کو کافی سراہا گیا تقریب میں بچیوں کے درمیان مختلف صحت مندانہ مقابلے بھی کروائے گئے جن میں سر فہرست میوزیکل چیئر اور غبارے پھولانا بھی شامل تھا خوبصورت رنگا رنگ تقریب کے اختتام پر جتنے والی ٹیموں کو نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔رضوان انور نے کہا کہ نصابی سرگرمیو ں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں سے طلباء میں چھپی صلاحیتیں اجاگر کی جاسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں