وزیرآباد (نا مہ نگار) ڈائریکٹر ہیلتھ گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر فرجاد احمد بٹ اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیر آبا ڈاکٹر سعدیہ پرویز میر کی نئے تعینات ہونیوالے پرنسپل گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجو ایٹ کالج وزیرآباد پروفیسر محمد ارشد بخاری سے ملاقات مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ڈاکٹر فرجاد احمد بٹ اور ڈاکٹر سعدیہ پرویز میر نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں ک نئے تعینات پروفیسر محمد ارشد بخاری اپنے کوششوں سے کالج کے نظم ونسق کو اچھے طریقے سے چلائینگے اور کالج کو پورے ڈویژن میں ایک مثالی کالج بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔
