یونیورسٹی آف بولٹن میں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان باہمی روابط مضبوط بنانے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد

Spread the love


بولٹن ،عارف چودھری
یونیورسٹی آف بولٹن میں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان باہمی روابط مضبوط بنانے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد ۔ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان ،پروفیسر زبیر ہنسلو ، پروفیسر ڈاکٹر ڈان وہائٹ مین ، سکاٹ لینڈ ہیریٹیج کے نمائندہ ڈیوڈ ،پروفیسر پاؤل ، سٹیون جان ،مقامی چیرٹی کی نمائندہ خالدہ علی – مسرت گروپ کے چئیرمین چودھری مسرت -سمائل ایڈ کے چیف ایگزیگیٹو ابوبکر سرسر و دیگر کی شرکت ۔ تقریب کی نقابت نامور شخصیت مارکس ندین نثار نے کی۔قونصل جنرل طارق وزیر خان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے باہمی روابط مضبوط بنانے کے لیے کاوشیں ہو رہی ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے ہم سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ییں۔پروفیسر زبیر ہنسلو کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پہ فخر ہے انکا مزید کہنا تھا کہ ہم یونیورسٹی آف بولٹن کے ایک کیمپس کو اسلام آباد میں کھولنے لگے ہیں جس سے ہمارے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ڈیوڈ نے کہا ہمارے پاس سنہری موقع ہے کہ ہم برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کو مذید مضبوط بنائیں۔پروفیسر پاؤل نے بھی تعلقات کی مضبوطی کو خوش آئند قرار دیا ۔سٹیون جونز نے کہا کہ پاکستان و برطانیہ کو ایک دوسرے کے قریب لانے بارے یہ ہمارے پاس سنہری موقع ہے ۔مقامی چیرٹی کی نمائندہ خالدہ علی نے کمیونٹی کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مذید مضبوط کرنے کے لیے یونیورسٹی آف بولٹن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں