سردار کوہیار خان ڈومکی صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان پرونشل اسمبلی کے نو منتخب ایم پی اے اور صوبائی وزیر ہیں انکے حالات زندگی پر رپورٹ

Spread the love

ملک بشیر احمد مندوانی رند بیوروچیف بلوچستان سبی: سردار کوہیار خان ڈومکی صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان پرونشل اسمبلی کے نو منتخب ایم پی اے اور صوبائی وزیر ہیں انکے حالات زندگی کے بارے میں بتاتے ہیں کے محترم سردار کوہیار خان بمقام کویٹہ مورخہ1991۔6۔22 کو پیدا ہوے ابتدائی تعلیم آسلام آباد اؤ۔پی۔ایف ۔سے حاصل کی اور o.level and A.level) روٹس اسکول (system)آسلام آباد سے حاصل کی
مزید تعلیم حاصل کرنے کے لے انگلینڈ (UK) گے جہاں سے انہوں نے یونیورسٹی آف (Huddersfield) سے Automotive )اینڈ Motorsport Engineering میں گر یجوشین کی اسکے بعد
ایم ۔بی ۔اے کی ڈگری (pearson) سے حاصل کی
سردار کوہیار خان ایک آعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ھے انکے والد محترم چیف آف ڈومکی تمندار سردار سرفراز خان ڈومکی 16/9/2024: کو اس فانی دنیا سے رخصت ہو گے وه تین بار سبی کے ایم ۔پی ۔اے بنے بہترین نہایت شریف اور آعلیٰ درجہ کے انسان تھے انکا شمار ایک آعلیٰ درجہ کے سرداروں میں ہوتا تھا
انکی وفات کے بعد انکے بڑے فرزند محترم سردار کوہیار خان ڈومکی کی دستاربندی از مورخہ 19/9/2024 کو انکے اپنے آبائی شہر لہڑی میں دستار بندی ہوئی جن میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ڈومکی قباہل کے تمام وڈیروں نے اس دستار بندی میں حصہ لیا اور انکی دستار بندی کی
سردار کوہیار خان ڈومکی نے گزشتہ دنوں بھاری اکثریت سے سبی پی بی 8 کی صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیت کر صوبائی بلدیاتی وزیر بن گے
انہوں نے اپنے والد محروم اور اپنے چچا اور دادا سردار چاکر خان کی روایت کو برقرار رهکتے ہوے بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر اپنے خاندان کا نام روشن رکھا
واضح ہو کے اس سے قبل انکے خاندان کے بڑے بزرگ . میر نبی بخش خان ڈومکی سنٹیر میر دوستین خان ڈومکی وفاقی وزیر اور سنیٹر جبکہ میر علی مردان خان ڈومکی نگران وزیر آعلیٰ بلوچستان اور سبی کے ناظم آعلیٰ رہ چکے ہیں
اور محترم میر حیر بیار خان ڈومکی میونسپل کمیٹی کے چرمین رہ چکے ہیں انکے خاندان میں جب سے پاکستان وجود میں آیا ھے کوئی الیکشن نہیں ہارا
سردار کو ہیار خان ڈومکی سبی کے پہلے ایک آعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ایم پی اے منتخب ہوے ہیں
جو اپنے آعلیٰ قردار گفتار اورغریب پرور نہ غرور نہ تکبر اور اچھی سوچ بچار کے مالک ہیں جس کی وجہ سے قوی امید کی جا رہی ھے کے سبی کی ترقی میں انکا ایک اہم کردار ہو گا اور سبی میں بے روزگاری تعلیم صحت صفائی بجلی گیس پانی اور دیگر ضروریات زندگی پر خاص توجہ دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں