ساہیوال چیچہ وطنی چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف:میرے خلاف جھوٹا پروپیگینڈہ کر کے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔چوہدری زاہد اقبال
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کبھی دھوکہ اور فراڈ کی نیت نہیں رکھی اور ناہی کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھا۔
چوہدری زاہد اقبال سابق ایم این اے و چیئرمین ضلع کونسل ساہیوال نے گزشتہ روز اپنے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر پر مئوقف دیتے ہوئے کہا کہ درخواست دہندہ نے سراسر کذب بیانی سے کام لیتے ہوئے جھوٹا پروپیگنڈہ کیا تاکہ بلیک میل اور بدنامی پھیلا کر اپنی خواہش کے مطابق مقصد حاصل کیا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ درخوست دہندہ کے بھائی سے رقبہ خرید کر تہہ شدہ شرائط کے مطابق رقم بھی ادا کی گئی اور بعد ازاں فروخت کنندہ اپنے معاہدہ سے مُکر گیا اور معاہدہ نئے سرے سے کر کے مزید رقم کا مطالبہ کرنے لگا اور رقبہ کا قبضہ دینے سے بھی انکاری ہوگیا جس کے خلاف بجائے کسی زور زبردستی یا پولیس کا سہارا لیکر قبضہ لینے کی کوشش کرنے کے معزز عدالت کا سہارا لیا گیا اور معزز عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا اور درخواست دہندہ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا جہاں پر معاملہ زیرِ سماعت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ درخواست دہندہ نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے تحریر کیا کہ معاہدہ میرے نام پر ہوا ہے جبکہ معاہدہ میں کسی جگہ پر میرا نام موجود نہیں تھا اور نا ہی کسی جگہ پر کوئی ریکارڈ ٹیمپرنگ یا جعلی تحریر کی گئی ہے، جبکہ ہمیشہ سے لین دین خرید و فروخت میری رضامندی سے میراسٹاف کرتا ہے اور ہم آج بھی اس معاہدہ پر قائم ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ میرے ملک سے باہر ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ہے ہمیشہ عوامی مفاد کی سیاست کی اور ہمیشہ ایمانداری اور اپنے عوام کو زیادہ سے زیادہ مفاد دینے کے لئے کاروباری دلچسپی رکھی، جلد وطن واپس آکر جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر،پروپیگنڈہ اور بدنامی پھیلا کر بلیک میل کرنے کی سازش پر معزز عدالت اور متعلقہ اداروں سے رجوع کروں گا جبکہ میرا سٹاف معاملے کی پیروی کر رہا ہے۔
