وزیر آبادمسلسل ڈکیتیوں، چوریوں،بے لگام جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے میں ناکام پولیس

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) مسلسل ڈکیتیوں، چوریوں،بے لگام جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے میں ناکام پولیس اور دیگر اداروں میں جاری مبینہ لوٹ مار پر ضلعی امیر جماعت اسلامی وزیرآباد نے تاجروں،سیاسی و سماجی شخصیات،سول سوسائٹی کے نمائندگان کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کر لیا بگڑتی صورتحال کے خلاف نتیجہ خیز اقدام اٹھانے کا فیصلہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال.ضلعی امیر جماعت اسلامی وزیرآباد ناصر محمود کلیر،نائب امیر صابر حسین بٹ و جنرل سیکرٹری محمد جاوید مغل نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ وزیرآباد شہر میں مسلسل ڈاکے،چوریوں،ٹریفک جام،سرکاری ادارہ جات میں مبینہ لوٹ مار کے خلاف اور پولیس حکام کہ نااہلی و ناکامی کی وجہ سے تحفظات کے شکار شہریوں کو ذہنی اذیت و کوفت سے نکالنے کے لیے عوامی نمائندگان،سماجی شخصیات،وکلاء،تاجروں اور مقامی این جی اوز و ایسوسی ایشنز کے ذمہ داران کے ساتھ اجلاس بلایا گیا ہے شہریوں کے مال و جان کے تحفظ کے لیے ہر امر بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ڈاکے اور چوریوں کو روکنے میں پولیس مسلسل ناکام و بے بس ہو چکی،ٹریفک پولیس ٹریفک کے بہاو کو درست رکھنے کی بجائے مبینہ طور پر ٹارگٹڈ جرمانوں کی جانب متوجہ ہے شہر میں ٹریفک جام معمول بن چکا،تاجر،زمیندار اور مزدور آئے روز جرائم پیشہ عناصر کا تختہ مشق بنے ہوے ہیں سرکاری اسپتالوں میں لوٹ مار کا بازار گرم اور ادویات دستیاب نہیں دیگر کئی ایک ادارہ جات میں ٹاوٹ و پرائیویٹ افراد کے ذریعہ کرپشن کی لمبی داستانیں ہیں فارم 47 پر نمائندگان کو منتخب کروانے والے ضلعی و ریجن کے افسران کے سر پر مسلسل جرائم کے حوالے سے جوں تک نہ رینگ رہی ہے بلکہ الٹا پولیس افسران تعریفی اسناد و سرٹیفکیٹس بانٹنے میں مگن ہیں شہریوں کو زندگی کے لالے پڑے ہوے ہیں وزیرآباد جنوبی افریقہ یا کینیا کی منظر کشی کر رہا ہے یہاں پر قانون نام کی کوئی چیز بھی ہو جس پر عملداری کروانے والے افسران و عملہ موجود ہو لیکن افسران جانتے ہیں کہ ہم فارم 47 پر نمائندگان اسمبلیوں میں پہنچا کر تبادلوں اور کارکردگی رپورٹس سے محفوظ و مامون ہیں انہی حالات کے تناظر میں شہریوں کے تحفظ و مال و جان کی سلامتی کے لیے میٹنگ کال کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں