تیز رفتار موٹر سائیکل کی 8سالہ سکول طالبہ کو ٹکر،طالبہ شدید زخمی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) تیز رفتار موٹر سائیکل کی 8سالہ سکول طالبہ کو ٹکر،طالبہ شدید زخمی۔ارائیں کالونی کے رہائشی عمر عزیز ملک کی8سالہ کمسن بچی عروش دوسری جماعت کی طالبہ چناب لائیسیم سکول شاد مان ٹاؤن سے چھٹی کے بعد سکول وین میں بیٹھنے کے لئے سڑک عبور کررہی تھی کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں عروش کی دو جگہ سے ٹانگ ٹوٹ گئی۔نامعلوم موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔زخمی عروش کو طبی امداد کی خاطر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹرہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے گوجرانوالہ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔تھانہ صدر پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کرکے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں