وزیرآباد کے علاقہ سلہو کی چٹھہ کے قریب کوٹ بیلہ المعروف ٹالی کوٹ جس کی سینکڑوں ایکڑ زمین گزشتہ معمولی سیلاب میں دریا برد ہوگئی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) وزیرآباد کے علاقہ سلہو کی چٹھہ کے قریب کوٹ بیلہ المعروف ٹالی کوٹ جس کی سینکڑوں ایکڑ زمین گزشتہ معمولی سیلاب میں دریا برد ہوگئی تھی جس کیلیے علاقہ pp36 کے ایم پی اے چوہدری عدنان افضل چٹھہ کی خصوصی کاوش سے کوٹ بیلہ کے قریب تین ناکو منظور کرائے گئے ہیں جن کو چند زمینداروں نے درخواست دے کر ٹھوکھریں رکوانے کی کوشش کی ہے ان مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں ہماری زمین بھی آرہی ہے جیسا کہ حکومت پنجاب ان تمام افراد کو معاوضہ دے رہی ہے یاد رہے یہ پورا گاوں پہلے بھی ایک دفعہ دریا برد ہوچکا ہے اہل علاقہ کو سوچنا چاہیے کہ اگر آپ کی معمولی زمین ٹھوکروں میں آئے کی اس کے ساتھ جو زمین پہلے ہی دریا برد ہو چکی ہے آپ کے گاوں کی سینکڑوں ایکڑ زمیں دوبارہ آباد ہو جائے گی اور آپ کا گاوں اور وقبرستان جو بلکل دریا برد ہونے کے قریب ہے وہ بھی بچ جائے گا اس وقت گاوں کا کافی حصہ اور سینکڑوں ایکڑ زمیں پچھلے سیلاب میں دریا برد ہو چکی ہے اہل علاقہ کا آئندہ دریا میں پانی آنے سے پہلے ٹھوکریں تعمیر کرنے کی حکومت پنجاب سے گزارش اور راستے میں روڑے اٹکانے والوں سے اپیل کہ گاوں کی فلاع کیلیے اکٹھے ہو جاو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں