یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے پر اظہار افسوس۔اکرام الدین

Spread the love

ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کریں۔فوکل پرسن وزرات اوورسیز اٹلی

پشاور(نمائندہ خصوصی)یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے۔اردو گلوبل میڈیا کے مطابق ہفتے کو یونان کےجنوبی جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے، 40 افراد لاپتا ہیں جبکہ 39 کو بچا لیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں زیادہ تر پاکستانی تھے ،کشتی کے لاپتا مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جرم ہے، مافیا کئی گھر اجاڑ چکا، انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف ایف آئی اے ملک گیر کارروائیاں کرے اور انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں