انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد انسانی جانوں کی دشمن ہیں جس کے خلاف کارروائی وقت کی اشد ضرورت ہے۔معروف سوشل ورکر و بزنس وومن
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نے کہا کہ یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کشتی ڈوبنے پر اظہار افسوس و اظہار افسوس کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد انسانی جانوں کی دشمن ہیں جس کے خلاف کارروائی وقت کی اشد ضرورت ہے۔ معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عمارہ خان نےاردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کی ہمدردیاں حادثے کا شکار پاکستانیوں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ معصوم شہریوں کو ورغلا کر انسانی اسمگلنگ کے مزموم فعل میں شریک عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت کی زمہ داری ہے جس پر توجہ کی ضرورت ہے۔