قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم رہے گی،آنے والی نسلوں کو محفوظ بنائے گی۔ سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)دہشتگرد حملے میں اے پی ایس پشاور کے بچوں کے قتل عام کو 10 سال ہو گئے آرمی پبلک اسکول پشاور میں 10 سال قبل سفاک دہشتگروں نے علم کی پیاس بجھانے والے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا ، حملے میں معصوم طلباء سمیت 147 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ، دہشتگردوں سے مقابلے میں دو افسروں سمیت 9 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے سانحہ اے پی ایس کے 10 سال ہونے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا سانحہ اے پی ایس نے ہمیں دہشتگردی کے خلاف بحیثیت قوم متحد کیا انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عام شہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔