ڈسٹرکٹ وزیر آباد علی پور چٹھہ روڈ علی نگر میں ہر سال کی طرح کبڈی میچ پاکستان گرین ۔پاکستان وائٹ ۔کبڈی کی دو ٹیموں کے درمیان میچ انعقاد کیا گیا

Spread the love


رپورٹ سکندر ملک ۔
ڈسٹرکٹ وزیر اباد علی پور چٹھہ روڈ علی نگر میں ہر سال کی طرح کبڈی میچ پاکستان گرین ۔پاکستان وائٹ ۔کبڈی کی دو ٹیموں کے درمیان میچ انعقاد کیا گیا ۔زیر اہتمام اور
خصوصی کاوش ۔سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری مختار احمد وڑائچ المعروف بگا برادران ڈھونیکی۔مہمان خصوصی ۔محلی گروپ کے چیئرمین چوہدری ندیم ملی صاحب ۔ ۔مسلم لیگ نون ایم پی اے وزیرا اباد چوہدری وقار احمد چیمہ صاحب ۔ ۔سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ذوالفقار علی باگڑی صاحب ۔سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری امتیاز اظہر باگڑی صاحب ۔سابقہ چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد منشا صاحب اور دیگر افراد کی شرکت ۔۔مہمانوں کا استقبال پھول کی پتیاں نچھاور کر کے ہار پہنا کرفیتا کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائے خیر کی گئی ۔ والہانہ اور شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا ۔پہلے دوستانہ کبڈی میچ دونوں مقامی ٹیموں کے درمیان ہوا ۔دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس سے تماشائی لطف اندوز ہوئے ۔اس کے بعد وزیراباد کبڈی کلب اور فیصل اباد کبڈی کلب کی ٹیمیں میدان میں اتری تماشائیوں نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا انتظامیہ کی طرف سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ہار پہنائے گئے ۔اور دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فیتا کاٹا اور دعائیں کی اس کے بعد ریفریوں نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو بلا کر ٹاسک کیا ۔30 30 منٹ کے دو ہاف ہوئے ۔جس سے وزیراباد کبڈی کلب کی ٹیم نے 40 پوائنٹ حاصل کیے/اور فیصل اباد کبڈی کلب نے 37پوائنٹ حاصل کی ہے جس سے وزیراباد کبڈی کلب نے تین پوائنٹ سے میچ جیت لیا ۔گراؤنڈ میں تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جس میں نوجوان بچے بزرگ اور دور دراز سے انے والے لوگوں اور مقامی لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔اچھے پلیروں میں کپ اور نقد رقم تقسیم کی گئی ۔اس کے بعد پہلے نمبر اور دوسرے نمبر پر انے والی ٹیموں میں کپ اور نقد رقم سے نوازا گیا ۔اخر میں میزبان چوہدری مختار احمد وڑائچ بگا برادران نے تمام انے والی ٹیموں کے پلیروں مہمان خصوصی اور تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں