کراٸم فاٸٹر ایس ایچ او ظفر اقبال وٹو کا منشیات فروش اور قانون شکنوں سماج دشمن جرائم پیشہ عناصر کو منہ توڑ جواب سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے خلاف قانون منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر ایس ایچ او تھانہ کمیر کے شکنجہ میں آگئے۔
ساہیوال۔(چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کمیر سب انسپکٹر ظفر اقبال وٹو اور انکی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اظہر عرف الطاف اور محمد وقاص سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کرلیں،اور ملزم علی عباس سے کچی دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔کراٸم فاٸٹر ایس ایچ او تھانہ کمیر نے قانون سے کھلواڑ کرنے والے انسانیت کے نام پر بد نما داغ قانون شکن عناصر کو قانون کے جاندار جھٹکے پر جھٹکے اور مثالی کارکردگی سے عرصہ حیات تنگ کرکے قانون کی کاری ضرب لگا کر ناکوں چنے چبوا کر قانون کی جاندار نکیل ڈال کر قانون کی پاسداری سکھا کر نشان عبرت بنا کر جیل یاترا کروا کر قانون کی گرفت مستحکم کرکے قانون کا بول بالا کرکے کرائم کنٹرول کرنے کی اعلیٰ مثال قاٸم کرکے اپنی بے پناہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی پیش رفت خوش آئند اور قابل فخر اور قابل تحسین مثالی کارکردگی پر علاقہ مکینوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین اور اعلی افسران نے بھی خوب سراہا۔۔
