معمولی تلخ کلامی پر ملزم کی گھوڑے پر آمد فائرنگ کرتا رہا،فائرنگ سے اہل علاقہ میں خوف کی فضا

Spread the love

وزیرآباد (ملک طارق جاوید) معمولی تلخ کلامی پر ملزم کی گھوڑے پر آمد فائرنگ کرتا رہا،فائرنگ سے اہل علاقہ میں خوف کی فضا۔اسلحہ لہراتے ہوئے ملزم فرار۔ محلہ کٹرا مائی میں گلی میں بلاوجہ کھڑے ہونے پر بیرون ملک سے آئے ہوئے شخص ذوالفقار احمد نے صداقت کو منع کیا تو اس کی وجہ سے دونوں میں آپس میں تلخ کلامی ہو گئی ملزم کے بھائی نے بھی متاثرہ شخص کو برا بھلا کہا اہل علاقہ نے بیچ بچا کروا کر دونوں کے درمیاں معاملہ رفع دفع کروا دیا۔ جب رات کا وقت ہوا تو صداقت اہنے گھوڑے پر سوار ہو کر بدمعاشی سٹائل میں متاثرہ شخص کے گھر کے باہر آ کر للکارنے لگا اور پسٹل سے فائرنگ شروع کر دی۔ملزم کی فائرنگ کے باعث اہل علاقہ میں خوب کی کی فضا پیدا ہو گئی۔ پولیس تھانہ سٹی نے متاثرہ شخص کی تحریری درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جبکہ مقدمہ کی اطلاع ملنے پر ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں