وزیرآباد (طارق جاوید ملک) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کارروائی۔یونان کشتی حادثہ میں ملوث ایجنٹ گرفتار تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے وزیرآباد کے علاقہ ساروکی میں چھاپہ مار کر یونان کشتی حادثہ میں ملوث ایجنٹ محمد اسلم نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔اطلاع کے مطابق یونان کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں کو مذکورہ ایجنٹ نے سہانے خواب دیکھا کر اٹلی کیلئے ڈنکی کے ذریعہ بھیجا تھا جو چند دن قبل لیبیا سے یونان جاتے ہوئے کشتی حادثہ میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم بین الاقوامی گینگ کا کارندہ ہے جو معصوم لوگوں کو اپنی باتوں میں پھنسا کر موت کے منہ میں دھکیلنے میں ملوث ہے۔یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ ملزم نے لاکھوں روپے بیرون ملک بھجوانے کیلئے لوگوں سے ہتھیائے ہوئے ہیں۔ملزم کو ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا ہے ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ایجنٹ مافیا کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی کسی ایجنٹ کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
