سینئر کارڈیالوجسٹ، پروفیسر،پی پی ایم اور آئی سی ڈی ماہر ڈاکٹر کا گوجرانوالہ تبادلہ

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) سینئر کارڈیالوجسٹ، پروفیسر،پی پی ایم اور آئی سی ڈی ماہر ڈاکٹر کا گوجرانوالہ تبادلہ چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں امراض قلب کے زیر علاج مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے اعلی حکام نوٹس لیں واپس وزیرآباد کارڈیالوجی تعینات کیا جائے شہریوں کا مطالبہ۔وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تعینات سینئر کارڈیالوجسٹ و پروفیسر ڈاکٹر شہزاد تواب کی اگلے گریڈ میں ترقی کے بعد انہیں گوجرانوالہ میڈیکل پروفیسر آف کارڈیالوجی کے طور پر ٹرانسفر کر دیا گیا ڈاکٹر شہزاد تواب PPM (Permanent pace maker) اور (آئی سی ڈی)دل کی رفتار کو کنٹرول کرنے والے آلہ کے ماہر ہیں اور اپنی مہارت میں ثانی نہیں رکھتے۔چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ان کے ٹرانسفر کے بعد پی پی ایم اور آئی سی ڈی ٹریٹمنٹ کے شعبہ میں مشکلات درپیش ہونگی۔امراض قلب میں مبتلا مریضوں اور خصوصا مذکور دونوں کارڈیک ٹیکنیکل معاملات کو ہینڈل کرنے پر سینئر پروفیسر موجود نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مریضوں اور طبی شعبہ سے وابستہ افراد و شہریوں نے اسپیشلائز ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد تواب کے ٹرانسفر پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مریضوں کو دستیاب سہولت و امراض قلب میں پیچیدگیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں