پریس کلب وزیر آباد کا تعزیتی اجلاس کے زیر صدارت افتخار احمد بٹ صدر کی منعقد

Spread the love

وزیر آباد (طارق جاوید ملک) پریس کلب وزیر آباد کا تعزیتی اجلاس کے زیر صدارت افتخار احمد بٹ صدر کی منعقد ہوا۔س میں معروف کالم نگار، ماہر تعلیم، اور سینئر صحافی پروفیسر اسرار بخاری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سرپرست صابر حسین بٹ،سیف اللہ بٹ،صوفی محمد اشرف نثار،شیخ صلاح الدین،کاشف محمود خان،حکیم رفعت نسیم،ضمیر کاظمی،شہباز بخاری،ندیم صادق تارڑ،کاشف اشرف،نئیر عالم،محمد ایوب چوہان،شکیل اعوان،زاہد محمود ہاشمی،ڈاکٹر سید رضا سلطان،نعیم اشرف،بابو حامد منظور،منظور حسین پھول،ڈاکٹر خالد محمود،مہر محمد راشد،رانا اعظم،فیصل رضا،عمر علی راجپوت، رانا شبیر حسین،حاجی سلطان احمد،محمد فاروق چیمہ،جبران بٹ،مبشر علی،شیخ محمد علی،محمد حسنین، نوید مغل،عابد پرویز ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔شرکاء نے پروفیسر اسرار بخاری کی ادبی و صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا صحافتی کیرئیر نئے لکھنے والوں کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے۔ ان کے فکاہیہ کالمز کو خاص طور پر سراہا گیا، جن میں وہ سماجی مسائل اور انسانی جذبات کو بڑی خوبی سے اجاگر کرتے تھے۔ مرحوم کی شخصیت اور ان کی تحریریں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں