جلالپور جٹاں (رپورٹ مرزا طارق محمود ) مین بازار جلال پور جٹاں میں اسسٹنٹ کمشنر گجرات اور سی او بلدیہ جلال پور جٹاں کی سربراہی میں مین بازار جلال پور جٹاں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔شہر میں ناجائز تجاوزات خوفناک صورتحال اختیار کر چکی ہیں۔مین بازار میں سے پیدل گزرنا محال ہو چکا ہے۔رہی سہی کسر دن کے اوقات میں مال بردار لوڈر رکشوں نے پوری کی ہوئی ہے۔
سرکلر روڈ کی حالت بھی کچھ اچھی نہیں۔لوگوں نے سڑکوں پر بڑے بڑے ریمپ بناکر فٹ پاتھ بند کیے ہوے ہیں۔جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہری انتظامیہ کو روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کرنا چاہئے۔مین بازار کے تاجر حضرات کو خود لوگوں کی مشکل کا احساس کر کے بلدیہ جلال پور جٹاں کی طرف سے لگائی گئی پیلی لائن کی پابندی کرنی چاہے.ھم سب کو اچھا شہری ھونے کا ثبوت دینا چاہیے.اور ھر دکان دار چاھیں کے اپنی دکان داری اپنی حد میں کرنی چاہیے.بازار بند نہیں کرناچاھیں۔بلدیہ کو چاہیے کہ وہ ہر ہفتے ایک پروگرام کے تحت بازار کا چکر لگا لیا کرے۔یہ سب بلدیہ کا قصور ہے بلدیہ کو ہر ہفتے ایک چکر لازمی لگانا چاہیے .پرچی تو ہر دکاندار ہر ریڑھی والے کو زرنہ دیتے ہیں تو چکر بھی Ceo بلدیہ کولازمی لگنا چاھیں
