وزیرآباد(نا مہ نگار) ہومیو پیتھی طریقہ علاج کی ترویج واشاعت اور ہومیو ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں اور رہیں گے 26مارچ کا دن پی ایچ ایم اے کی کامیابی اور فتح کی امید بن کر طلوع ہوگا پی ایچ ایم اے کے ووٹرز ہومیو ڈاکٹرز 26مارچ کو اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے اپنے جذبوں کا اظہار کرینگے ان خیالات کا اظہار غلام مرتضیٰ سابق صدر نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی حکومت پاکستان نے شاہی ہومیو کلینک وزیرآباد کے ہومیو ڈاکٹرز سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ڈاکٹرز طاہر حسین زیدی،خالد محمود،سلیم ضیاء،سید رضا سلطان،منظور دائم،وجاہت رضا،شبیہ الحسن،نسیم رضا،فریدہ منظور،حسیبہ غوری ودیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ 26مارچ کے بعد ہومیو ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لئے پہلے سے جاری کوششوں کے سلسلہ کو تازہ دم خم کے جذبوں ساتھ بڑھائینگے پاکستان کے ہومیو پیتھی ڈاکٹرز کا احترام انکے حقوق کے تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل تھا اور ہمیشہ رہے گا پی اچ ایم اے کی کامیابیاں ہومیو پیتھی کے سنئیرز کی محنتوں کا ثمر ہے اپنے بزرگوں کے لگائے پودے کی آبیاری ہم پر لازم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
