فائرنگ میں زخمی ہونہار طالبہ کرشمہ کو جدید الیکٹرانک وہیل چیئر کا تحفہ

Spread the love

ڈاکٹر الیاس سید نے فرینڈز آف پیراپلیجکس کی جانب سے وہیل چیئر حوالے کی۔

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)مردان کی نادار مگر ہونہار طالبہ کرشمہ کو جدید الیکٹرانک وہیل چیئر کا تحفہ مل گیا جو فائرنگ کے واقعے میں ریڑھ کی ہڈی پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی تھی اور نچلے دھڑ نے کام چھوڑ دیا اور اسکی تعلیم بھی متاثر ہوئی۔ تاہم حرام مغز کی جوٹ کے مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے مصروف عمل تنظیم فرینڈز آف پیراپلیجکس نے اس غریب بچی کو بحالی کیلئے پیراپلیجک سنٹر پشاور منتقل کیا اور جامع جسمانی و نفسیاتی بحالی کے بعد وہ پڑھنے لکھنے کے قابل بنی۔ اسی طرح کرشمہ کی خواہش اور بہتر مستقبل کیلئے فرینڈز آف پیراپلیجکس نے جدید الیکٹرانک وہیل چیئر کا بندوبست کیا اور اس مقصد کیلئے اپنے عطیات کے علاؤہ سائرہ ویلفئیر ٹرسٹ اور امریکہ میں مقیم مخیر پاکستانی عبد المجید کی مالی معاونت بھی حاصل کی۔پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس نے ایک سادہ تقریب میں وہیل چیئر کرشمہ کے حوالے کی جو وہیل چیئر ملنے پر کافی خوش تھیں۔ فرینڈز آف پیراپلیجکس کے چیئرمین ثناء اللہ اور جنرل سیکرٹری انجینئر عرفان اللہ نے تنظیم کا یہ عزم دہرایا کہ وہ ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ سے متاثرہ مریضوں کی بحالی اور فلاح و بہبود کا مشن ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں