وزیر آباد (نامہ نگار) پکی دوستی گھر والوں کے منع کرنے ایک دوسرے سے تعلقات منقطع کرنے کا دباؤ، دو دوستوں کی اجتماعی خود کشی ایک جاں بحق دوسرے کی حالت تشویشناک اسپتال منتقل وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ منڈی میں دو دوستوں کو آپس میں اکٹھے اٹھنے بیٹھنے سے منع کرنے پر دل برداشتہ ھو کر دونوں دوستوں نے ایک ساتھ زہریلی گولیاں نگل لیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محلہ انصاریاں گکھڑمنڈی کے رہائشی علی حسن انصاری اور لقمان کو والدین کی جانب سے اکٹھا بیٹھنے اور گھومنے پھرنے سے منع کرنے ایک جیسے ملبوسات کی خریداری ایک جیسی بالوں کی کٹنگ اور جوتے وغیرہ بھی ایک جیسے خریدنے ہمیشہ ایک دوسرے کے ہمراہ دیکھے جانے پر منع کیا جس پر دونوں دوستوں نے دلبرداشتہ ہو کر ایک ساتھ ہی زہریلی گولیاں نگل لیں جنہیں تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر علی حسن زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ لقمان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے مقامی افراد نے بتایا کہ دونوں دوست ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی محبت اور بھائی چارہ رکھتے تھے اور ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ رہتے تھے علاقہ میں دونوں کی دوستی ایک مثال اور ان کے بھائی چارے پر سراہا جاتا تھا جو شاید کسی بد نظر کی نظر کا شکار ہو گئے ۔
