اللہ تبارک و تعالیٰ مفتی منیر شاکر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔معروف سیاستدان کی میڈیا سے گفتگو
پشاور(نمائندہ خصوصی)پشاور میں مسجد کے باہر دھماکہ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں معروف عالم دین مفتی منیر شاکر جاں بحق ہو گئے یاد رہے کہ مفتی منیر شاکر کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا تھا مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔اس موقع پر معروف سیاستدان سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے روزنامہ اردو گلوبل یوکے اخبار کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پشاور میں مسجد کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور جاں بحق افراد کیلئے دعا گوہ ہو اللہ تبارک و تعالیٰ مفتی منیر شاکر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ زخمی افراد کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے۔ آمین