جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے نائب امیر نصر اللہ گورائیہ،سیکرٹری جنرل بابر رشید نے کہا ہے کہ ملک کی پستی کی وجہ دین سے دوری اور بے ایمانی ہے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے نائب امیر نصر اللہ گورائیہ،سیکرٹری جنرل بابر رشید نے کہا ہے کہ ملک کی پستی کی وجہ دین سے دوری اور بے ایمانی ہے دین سے دوری کی وجہ سے قوم بحرانوں کا شکار ہے،عشق مصطفی ؐ کا فروغ ہی ملک کی سلامتی وبقاء کا واحد رستہ ہے وہ جماعت اسلامی شعبہ دعوت وتبلیغ ضلع وزیرآباد کے زیر اہتمام تربیتی نشست اور افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے صدارت ضلعی امیر ناصر محمود کلیر نے کی اس موقع پر عمر فاروق ڈوگر،ڈاکٹر حافظ نوید احمد زبیری سمیت متعدد ذمہ داران نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی ایک سوچ اور مشن کا نام ہے موجودہ نظام استعماری جاگیرداروں کا بنایا ہوا ہے غریبوں کی حق تلفی ہورہی ہے ڈاکٹر نوید احمد زبیری نے کہا کہ قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے نبی کریم ؐ ساری کائنات کے لئے مشعل راہ ہیں نجات صرف اسی صورت میں ہے کہ حضور نبی کریم ؐ کے بنائے اصولوں کے مطابق زندگی گزاری جائے عمر فاروق ڈار نے کہا کہ رمضان المبارک اور پاکستان کی آپس میں خاص نسبت ہے نوجون تقویٰ اور مشیت الٰہی کے لئے اس ماہ کی برکتوں سے مستفید ہوں روزہ گناہوں کے خلاف ڈھال ہے اقامت دین کی جدوجہد کے لئے نوجوانوں کا منظم ہونا اللہ کی خاص رحمت ہے ناصر محمود کلیر نے کہا کہ دیانتدار قیادت کے بغیر ملک کی تقدیر نہیں بدلی جاسکتی جماعت اسلامی کے کارکن گھر گھر جا کر انقلاب کی منزل کے حصول کی جدوجہد کر تیز کریں انہوں نے گلی محلوں میں فوری طور پر تنظیم سازی کا حدف دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں