اوپن کچن مانچسٹر کے ہارڈ ورکنگ والنٹیئر ساجد مسعود لون کی خدمات کو خراجِ تحسین

Spread the love

مانچسٹر: اوپن کچن مانچسٹر کے سرگرم اور محنتی والنٹیئر، مرحوم ساجد مسعود لون کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ یہ افطاری ان کے صاحبزادے عامر مسعود لون کی جانب سے اوپن کچن مانچسٹر کے والنٹیئرز کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔


اس موقع پر شرکاء نے مرحوم ساجد مسعود لون کی بے لوث خدمات کو یاد کیا اور ان کے لیے خصوصی دعا کی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا، اور ان کا جذبہِ خدمت دوسروں کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔

اوپن کچن مانچسٹر کے والنٹیئرز نے بھی اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ساجد مسعود لون ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے پیش پیش رہتے تھے اور ان کا خلاء کبھی پُر نہیں کیا جا سکے گا۔

یہ تقریب نہ صرف ساجد لون کی خدمات کو یاد کرنے کا موقع تھی بلکہ اس میں رضاکاروں کے درمیان یکجہتی اور خدمتِ خلق کے جذبے کو بھی فروغ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں