وزیرآباد(طارق جاوید ملک) مون سون کے موسم میں صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنایا جائے گا گیپکو مشکل وقت میں بھی صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے جو کہ اس کے جفاکش سٹاف اور محنتی افسران کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ان خیا لات کا اظہارایکسیئن گیپکو وزیرآباد انجنیئرامیر فاروق میمن نے چارج سنبھالنے پر لائن سپرٹینڈنٹ محمد عزیز،آٖفس سپرٹینڈنٹ غلام رسول ودیگر کی جانب سے مبارکباد دینے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی ترقی سے ملک کی ترقی منسوب ہے،قانون شکن عناصر بجلی چوروں کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی اور نادہندگان سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔
