قومی وزارتِ صحت کی زیر نگرانی نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کے انتخابات آج 26 مارچ بدھ کو منعقد ہو رہے ہیں

Spread the love

وزیر آباد (طارق جاوید ملک) قومی وزارتِ صحت کی زیر نگرانی نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کے انتخابات آج 26 مارچ بدھ کو منعقد ہو رہے ہیں جس میں پاکستان بھر سے ہومیوپیتھی پریکٹیشنرز اپنے ووٹ کی طاقت سے پنجاب کے لیے پانچ جنرل اور دو اساتذہ کی سیٹوں پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس میں پولنگ اسٹیشن قائم کر دیا گیا ہے۔ووٹرز کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے وہ اپنا تجدید شدہ ہومیوپیتھی سرٹیفکیٹ اور اصل قومی شناختی کارڈ تصدیق کے لئے ساتھ لیکر آئیں۔الیکشن میں سالہا سال سے کونسل میں براجمان گروپ نے پاکستان ہومیوپیتھک ایسوسی ایشن کے نام سے امیدوار میدان میں اتارے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان ہومیوپیتھک الائینس میں مختلف گروپس کے لوگ تبدیلی کے پیغام کے ساتھ مل کر زور آزمائی کر رہے ہیں۔ انتخاب میں کالجز کے اساتذہ کے لئے مخصوص دو سیٹوں پر ہو میو کالجز کے رجسٹرڈ اساتذہ ووٹ دینے کے اہل ہوں گے جبکہ پانچ جنرل سیٹوں پر ووٹر لسٹ میں شامل پریکٹیشنرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔دونوں مدمقابل گروپس میں کانٹے دار مقابلے کی توقع اور تجزیہ نگاروں کے مطابق دو اور تین نشستوں کے ساتھ نتائج متوقع ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران اُمیدواروں نے گروپس اور انفرادی سطح پر بھرپور زور لگایا ہے۔ جیت کا ہما کس کے سر بیٹھتا ہے فیصلہ آج کے دن ہو جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں