درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،درخت جانداراوررب کریم کی حمد وثناء کرتے ہیں جہاں درختوں کی بہتات ہوگی

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،درخت جانداراوررب کریم کی حمد وثناء کرتے ہیں جہاں درختوں کی بہتات ہوگی وہاں ماحولیاتیآلودگی کم اوربارشیں بروقت ہونگی،صاف ستھرا معاشرہ بیماریوں کے تدارک کابڑا ذریعہ ہے جبکہ دینی اسلام کی سنہری تعلیمات بھی صفائی کادرس دیتی ہیں۔ان خیالات کااظہارایس ایچ او تھانہ سوہدرہ مختار احمد باجوہ نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں کانسٹیبل نیاز احمد باجوہ باغ تھانہ سوہدرہ میں پودا لگا نے کے موقع پر کیا۔اس موقع پرسیاسی شخصیت عمران طفیل شوذب نجیب ملک ودیگر بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم تحریک کی صورت چلانا ہوگی اوراسے جہادسمجھ کرکامیاب بنانا ہے، درخت لگانا کوئی مستقل حل نہیں بلکہ احساس ذمہ داری اورلگائے گئے پودوں کی مسلسل نگہداشت اصل کام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں