گلگت (پ ر) صوبائی وزیر بلدیات عبدالحمید نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رحیم گل کے ہمراہ بلتستان ریجن کے تینوں اضلاع، گانچہ، شگر اورخپلو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے نئے یونٹس کا افتتاح کردیا، صفائی نصف ایمان، گلگت بلتستان واحد صوبہ ہے جہاں صوبائی حکومت نے تمام اضلاع میں جی بی ویسٹ منیجمنٹ قائم کردئے ہیں، انشاء اللہ گلگت بلتستان کو صفائی کو لیکر پورے ملک کیلئے رول ماڈل بنائیں گے، صاف ستھرا گلگت بلتسان ہی صوبائی حکومت کا نصب العین ہے گلگت بلتستان سیاحت کا حب بننے جا رہا ہے صفائی کی بدولت ملکی و بین الاقوامی سیاح گلگت بلتستان کا رخ کررہے ہیں، جی بی کو مزید پر کشش بناکر مقامی آمدن میں اضافہ کریں گے۔ انہوں نے بلتستان ریجن میں ویسٹ منیجمنٹ یونٹس کے قیام اور فعال کرنے کے ساتھ نئے تقرر ہونے والے سٹاف کو خصوصی مبارک باد دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز جوٹیال گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس میں بلتستان ریجن کے تینوں اضلاع خپلو، گانچہ اور شگر میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے نئے یونٹس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی رحیم گل نے کہا کہ بلتستان ریجن میں شفاف اور میرٹ تقرریاں کی گئیں ہیں جوکہ جس پر ریکروٹمنٹ ٹیم مبارک باد کے مستحق ہے، DMOs، سپر وائزر، سینیٹری ورکرز اور اسسٹنٹ سینیٹری ورکرز کے انتخاب مکمل طور پر قابلیت، پیشہ وارانہ طور پر میرٹ پر کیا گیا ہے کسی کی سفارش خاطر میں نہیں لایا گیا ہے، جسکی وجہ سے قابل، محنتی اور پیشہ ور سٹاف کا انتخاب ہواہے جوکہ ادارے کیلئے ایک اعزاز ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر بلدیات کی کوششوں سے حکومت نے گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز کی تنخواہیں، مراعات، پرموشنز کے کیسز کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں، جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ضرور ہے مگر تمام امور صوبائی حکومت لوکل گورنمنٹ پلیٹ فارم سے کمپنی کی تمام ضروریات پوری کررہی ہے، کمپنی نے کم عرصے میں عوامی خدمات دیتے ہوئے،صوبائی حکومت کے کنسولیڈیٹ اکاونٹ میں 3 کروڑ سے زائد رقم جمع کرادی ہے جوکہ دیگر اداروں کیلئے ایک عملی مثال ہے۔ سیکریٹری بلدیات نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات کے قیادت میں جی بی لوکل گورنمنٹ سے منسلک تمام شعبوں کی کوشش ہے کہ صفائی، تعمیروترقی، اور دیگر اقدامات کی بدولت گلگت بلتستان ایک مثالی صوبہ بنیں ِجس کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ گلگت بلتستان واحد صوبہ ہے جہاں دس اضلاع میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے یونٹس قائم ہیں۔ اس سے قبل ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے منیجر زوہیب ایوب نے کمپنی کے قیام، اقدامات، ترجیحات اور پیشہ وارانہ امورسے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ 2016 میں قائم ہونے والی کمپنی 2025 میں پروفیشنل اور فعال ادارہ بن چکا ہے وقت کے حکومتوں اور سیکریٹریز کی دلچسپی اور کوششوں کی بدولت کمپنی ایک تناور درخت بن چکی ہے کمپنی کے ملازمین دن رات عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے اور ان ہی کی کوششوؓں سے ادارے نے کم عرصے میں اپنی اہمیت کو منوایا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات عبدالحمید، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رحیم گل اور ڈئریکٹر جی بی ایل سی بی کے قیادت میں کمپنی اپنی سروسز کو مزید بہتری کیلئے عزم کا اعادہ کرتی ہے، بلتستان ریجن کے تین اضلاع میں یونٹس کے قیا م سے کمپنی نے ایک سنگ میل عبور کیا ہے۔ بعدازاں اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات عبدا لحمیدنے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رحیم گل، اور دیگر آفیسران کے ہمراہ باقاعدہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا، اور گاڑیوں کی چابیاں DMOs کے حوالہ کیا۔ صوبائی وزیر نے خود گاڑی چلاکر ویسٹ سینیٹری ڈرائیور کودیا۔ علاوہ ازیں تقریب میں حال میں تقرر ہونے والےDMOs، سپروائزرز، سینیٹری ورکرز اور جی بی لوکل کونسل بورڈ کے ڈائریکٹر سمیت دیگر آفیسران شریک ہوئے، جبکہ تقریب کی میڈیا کوریج کیلئے پی ٹی وی، مقامی اخبارات کے نمائندوں سمیت سوشل میڈیا سے وابسطہ لکھاری بھی موجود تھے۔ تقریب سادہ مگر پر وقار تھی۔ تقریب کے سٹیج سیکریٹری کے فرائض نو احمد باقر نے ادا کئے۔
