وزیرآباد:(طارق جاوید ملک) تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی نعش اپنے ہی گھر کے ٹرنک سے برآمد،پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا متوفی اپنے اہلخانہ سے علیحدہ مکان میں رہائش پذیر تھا پولیس نے تحقیقات شروع کر دی وزیرآباد کے علاقہ ورپال چٹھہ مریم آباد سے 65 سالہ صادق مسیح کی نعش اپنے ہی گھر میں کمرے سے ٹرنک میں برآمد ہو گئی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متوفی صادق مسیح تین ماہ سے لاپتہ تھا متوفی کے بچے متوفی سے علیحدہ گوجرانوالہ مقیم تھے اور متوفی صادق مسیح اپنے گھر میں اکیلا ہی رہائش پذیر تھا گذشتہ روز متوفی کی بہن نے گھر کے کمرہ میں پڑے ٹرنک سے کپڑے و ملبوسات نکالنے کے لیے ٹرنک کھولا تو متوفی کی تعفن زدہ نعش کی باقیات ٹرنک سے برآمد ہو گئیں پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا متوفی کے اہلخانہ کو اطلاع کر دی گئی جبکہ پولیس تحقیقات میں مصروف ہے ۔
