عالمی سطح پر ٹی بی سے اب تک بڑی تعداد میں لوگ جانیں گنواچکے ہیں

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) معروف معالج وعوامی لیگل ایڈ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ایگزیکٹو ممبر کیپٹن (ر) ڈاکٹر محمد رفیق فضل نے ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعداد وشمار کے مطابق عالمی سطح پر ٹی بی سے اب تک بڑی تعداد میں لوگ جانیں گنواچکے ہیں،جدید علاج میں ترقی کے باوجود آج بھی عوام کی ایک بڑی تعداد ٹی بی کی بیماری سے خوفزدہ رہتی ہے اس لئے اس میں مبتلا افراد کو عموماً معاشرے سے الگ رکھا جا تا ہے جبکہ ٹی بی قابل علاج مر ض ہے اس سے ڈرنا نہیں بلکہ اسکے خلاف لڑنا ہے،24مارچ1882کو جرمن معالج،مائیکرو بیا لوجسٹ رابرٹ کوچ نے ٹی بی کے جراثیم مائیکرو بیکٹریم کو دریافت کیا تھا اس وقت ٹی بی پورے یورپ اور امریکہ میں تباہی پھیلا رہی تھی اس دریافت نے ٹی بی کی تشخیص کو کھول دیا،ٹی بی کے عالمی دن کا مقصد لوگوں میں ٹی بی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اوراس سے بچاؤ کے لئے کوشش کرنے کے ساتھ لوگوں میں سماجی ومعاشرتی اثرات کے بارے میں بھی آگاہی پھیلانا ہے،ایکسپرٹ ایم ٹی بی /آر آئی ایف الٹرا ٹیسٹ میں مالیکولر تجزیئے کے ذریعے تپ دق ٹی بی کا سبب بنے والے جرثوموں کی جینیاتی علامات کا پتہ چلایا جاسکتا ہے یہ ٹیسٹ ٹی بی کے مریضوں کے لعاب تھوک میں پائے جاتے ہیں۔(فوٹوہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں