سنی رویت ہلال بورڈ کا خصوصی اجلاس جامع مسجد انوارلحرمین چیتھم ہل مانچسٹر میں منعقد ھوا جس کی صدارت انٹرنیشنل مزہبی سکالر مفکر اسلام حضرت علامہ قمر الزمان اعظمی نے کی

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
اجلاس میں ممتاز علماء کرام نے شرکت کی جن میں علامہ ظفر محمود فراشوی – علامہ ساجد علامہ دین محمد سیالوی نیلسن -مولانا فضل قیوم مانچسٹر -مولانا ابو یوشام چیڈل-مولانا مفتی سہیل رضا -مولانا نظام اشرف -مفتی محمد ایوب اشرفی-مولانا ارشد مصباحی-اور پیر نورالعارفین صدیقی -اور دیگر علماء کرام شامل تھے -شرعی طور پر حاصل شدہ شہادتوں کی روشنی میں یہ اعلان کیا کہ عیدالفطر کا چاند نظر آ گیا ھے – اور عید 31 مارچ بروز پیر کو منائ جائےگی – سنی حلال بورڈ میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ جن حضرات نے بغیر شرعی شہادت کے بغیر چند اسلامی ممالک کی تائید میں بروز اتوار 30مارچ کو عید منائ -اس پر اس روزے کی قضا واجب ہے کیو نکہ اس دن دنیا بھر میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں