‏بیرسٹر امجد ملک کی ایم این اے نورالحسن تنویر سے خصوصی ملاقات

Spread the love

چیف کوآرڈی نیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک کی جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل افئیرز اینڈ اورسیز ز پاکستانیز مسلم لیگ ن چوہدری نورالحسن تنویر سے لاہور میں انکی رہائش گا پرخصوصی ملاقات کی ۔ فیصل آباد سے ایم پی اے آزاد علی تبسم اور سردار منور نے اس ملاقات میں خصوصی طور پر شرکت کی۔


لندن (عارف چودھری)
‏بیرسٹر امجد ملک نے اس موقعہ پر کہا کہ میاں نواز شریف اس وقت ملک کو درپیش ازلی مسائل کے حل کی عملی کوششش میں مصروف ہیں ۔ ووٹ کو عزت دو تریاق ہے جو جموریت میں اقتدار کی نہیں سولین حکومت کیلئے اختیار کی جدوجہد ہے۔ خادم اعلی میاں شہباز شریف نے بہت اعلی کام کیا ہے جسکی مثال نہیں ملتی۔ اسحق ڈار صاحب نے معیشت میں تو جو کامیابیاں سمیٹیں وہ اپنی جگہ مسلمہ ہیں لیکن اوورسیز میں بھی قائد کے بیانئے کو گھر گھر لیجانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ وہ واحد جماعت ہے جس نے اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے اور خالی خولی نعرے ہی نہیں لگائے۔ انہوں نے کہا کہ 13 نومبر کو پورے گلف ، جی سی سی، اور سعودی عرب میں زوم کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا۔

ایم این اے نورالحسن تنویر نے بیرسٹر امجد ملک کو اپنی رہائش گاہ پر خوش آمدید کہا اور ببانگ دہل اعلان کیا کہ ہم نے پہلے بھی اپنے قائد کی ہر بات پر لبیک کہا ہے اب بھی قائد کا اک اشارہ اور حاضر ہے دل ہمارا والا حساب ہے۔ مسلم لیگ ن کام کرنے والی جماعت ہے باتیں کرنے والوں کو قوم بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ قائد کا بیانیہ اور ہمارا کام ہی ملک کی سمت درست کرنے میں مدد دے گا۔ اوورسیز پاکستانیز ہمارا سرمایہ تھے اور ہمارا اثاثہ رہیں گے اور ہم انکی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ایم پی اے آزاد علی تبسم صاحب جو کہ کچھ عرصہ مسلم لیگ ن گلف کے صدر بھی رہے ہیں نے کہا کہ فیصل آباد کسی زمانے میں انڈسٹری کا گڑھ تھا لیکن موجودہ حکومت کی ناتجربہ کاری، غلط معاشی پالیسی اور معاشی ٹیم نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ حالات میں انڈسٹری تباہ اور برباد ہوگئی ہے۔ مزدور پس رہا ہے اور روز بروز ہڑتالیں روز مرہ کا معمول بننا شروع ہوگئی ہیں۔ میاں محمد نواز شریف وہ واحد لیڈر ہیں جنکے پاس حل موجود ہے باقی سب یا مسلہ ہیں یا مسلے کا حصہ ہیں۔ ہم قائد کے حکم کے انتظار میں ہیں۔ انہوں نے نومبر کے آخر میں فیصل آباد میں اوورسیز کانفرنس منعقد کرنے کی دعوت بھی دی تاکہ سرمایہ کاروں کے تحفظات اور پاکستان آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی گزارشات کو سنا جاسکے۔

بیرسٹر امجد ملک نے شرکاء کو اپنی کتاب پاکستان کا سفر پیش کی اور چوہدری نورالحسن تنویر نے اپنی کتاب میرا قائد پیش کی اور شرکاء کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ پیش کیا جس پر شرکاء نے انکی مہمان نوازی پر دل کھول کر شکریہ ادا کیا۔

اس موقعہ پر حاضرین مجلس نے آزاد علی تبسم کی والدہ صاحبہ کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں