نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے برطانیہ میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا

Spread the love

برمنگھم(عارف چودھری )نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے شوہر کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے برطانیہ میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے، وہ منگل کے روز برمنگھم میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ملالہ یوسفزئی کے شوہر کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ملالہ کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستہ ہیں، ان کے پاس پی سی بی میں جنرل مینیجر آپریشنز کا عہدہ ہے۔ ملالہ یوسفزئی کے شوہر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔ عصر ملک نے لاہور میں واقع لمز یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں