خواتین کی تعلیم پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔بانی کوشلیا آرگنائزیشن یو کے
برطانیہ(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق خواتین کی حقوق کے بارے میں اگاہی دینے والی کوشلیا آرگنائزیشن یوکے کی بانی معروف سماجی ورکر ریتو شرما نے کہا کہ کوئی قوم یا ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتے جب تک وہ تعلیم یافتہ نہ ہوں مرد اور عورتیں جب تک تعلیم یافتہ نہیں ہونگے ترقی نہیں کر سکیں گے سیاسی، سماجی اور معاشی ترقی میں خواتین کو مساوی سطح پر لانے کیلئے تعلیم اور تربیت کی ضرورت ہے کوشلیا آرگنائزیشن یوکے کی بانی ریتو شرما نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جب تک ہم خواتین کو ایک انسان ایک ذمہ دار شہری کی نظر سے نہیں دیکھیں گے تب تک ملک کی ترقی میں تعلیم یافتہ خواتین کے کردار کو نہیں سمجھا جا سکتا خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ قومی ترقی میں حصہ لینا چاہیے یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب ہم عورت کو کمزور سمجھنا چھوڑ دیں انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی تعلیم پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تا کہ خواتین بھی ہر میدان میں مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو سکے۔