بر طانیہ پاکستان اور امریکہ کی نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشی اور کاروباری سماجی شخصیت عبدل حسیب علی کی جانب سے پاکستان سے آئے ھوئے لاھور ہائیکورٹ ہیومن رائٹس کے چئیرمین شعیب شیخ اور امریکہ سے آئے ھوئے نوجوان بزنس مین محمد عدیل باجوہ کے اعزاز میں ایسٹ کیفے (EAST CAFE)اولڈھم میں پر تکلف اعشیائیہ دی


ا اولڈھم (عارف چودھری)
۔ بر طانیہ پاکستان اور امریکہ کی نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشی اور سماجی شخصیت عبدل حسیب علی کی جانب سے پاکستان سے آئے ھوئے لاھور ہائیکورٹ ہیومن رائٹس کے چئیرمین شعیب شیخ اور امریکہ سے آئے ھوئے نوجوان بزنس مین محمد عدیل باجوہ کے اعزاز میں ایسٹ کیفے اولڈھم میں پر تکلف عشیائیہ دیا جس میں اسفندیار خان -حیدر علی اور دوسرے کاروباری دوستوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر پاکستان سے آئے ھوئے چئیرمین ہیومن رائٹس لاھور ہائیکورٹ شعیب شیخ نے نبیل جاوید اور عبدل حسیب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے یہاں آکر خوشی ھوئ ہے کہ بر طانیہ میں ہر شعبے میں پاکستانیوں نے ترقی کی ہے سیاست میں کئ پاکستانی نثراد ممبر پارلیمنٹ لارڈ مئیر اور کونسلرز ہیں -میزبان نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ آج ھم نے بر طانیہ اور پاکستان کے کاروباری دوستوں کا گروپ بنایا ہے اسکا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے ھم اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں جا کر سر مایہ کاری کرنی چاہئے اس سے ھم کو اور پاکستان کو فائدہ ھو گا -عبدل حسیب کا کہنا تھا شعیب شیخ اور عدیل باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے مصروف شیڈو ل سے ہمیں میزبانی کا موقع دیا -بر طانیہ کے ایک ڈویلپر گروپ کے چئرمین اسفندیار اعظم خان نے کہا کہ نبیل بھائ کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے ھمیشہ کاروباری دوستوں کو اکٹھا کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا کہا اسی سلسلہ میں آج ایک گروپ بھی بنایا -امر یکہ سے آئے نوجوان بزنس میں محمد عدیل باجوہ نے میں مختصر وقت کے لئے بر طانیہ آیا ھوں نبیل جاوید کا دعوت دینا اور دوسرے کاروباری لوگوں سے ملوانے پر انکا شکر گزار ھوں-