بر طانیہ کی شو بزنس سے تعلق رکھنے والی مشہور نوجوان شخصیت میڈیا ایم کے چئیر مین اور مشہو ہوسٹ مارکس ندیم نثار نے مانچسٹر کے ویملین ریسٹورنٹ میں خوبصورت میوزیکل شام منائی گئی۔ جس میں ممبر پارلیمنٹ افضل خان ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ پریس کلب آف پاکستان کے صدر چودھری عارف ایگزیگٹیو چودھری محمود اصغر اور کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔ نوجوان ٹیلنٹ گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
مانچسٹر (عارف چودھری)



۔ بر طانیہ کی شو بزنس سے تعلق رکھنے والی مشہور نوجوان شخصیت اور مشہو ہوسٹ مارکس ندیم نثار نے مانچسٹر کے ویملین ریسٹورنٹ میں خوبصورت میوزیکل شام منائ گئ ۔ جس میں ممبر پارلیمنٹ افضل خان ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ پریس کلب آف پاکستان کے صدر چودھری عارف ایگزیگٹیو چودھری محمود اصغر اور کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔ نوجوان ٹیلنٹ گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے لوگوں کے دل جیت لئے اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ افضل خا ن کا کہنا تھا کہ مارکس نثار ھمیشہ بر طانیہ کے نوجوانوں کو اکٹھا کر تا ھے اور اپنے کلچرل کے فروغ کے لئے بر طانیہ بھر میں میڈیا ایم کی توسط سے پروگرام کرتا ھے اور خاص طور پر نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروانے کروانے میں سب سے آگے ھو تا ھے ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا کہ بر طانیہ میں ملٹی کلچرل شو کرانے میں ھمیشہ میڈیا ایم اور مارکس نثار سب سے آگے ھو تے ہیں ایسے پروگرام ھونے چاہئے اس سے نوجوانوں کو مل بیٹھنے کا بہانہ مل جاتا ھے ڈپٹی لیڈر مانچسٹر کونسل کونسلر لطف الرحمن نے کہا کہ میڈیا ایم اور مارکس نثار پچھلے بیس سال سے مختلف کلچرل کے لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں انکی کمیونٹی خدمات بہت زیادہ ھ ڈاکٹر لیاقت ملک نے بھی ندیم مارکس کے کمیونٹی کے لئے کام کو سراھا میزبان میڈیا ایم کے چئیرمین مارکس ندیم نثار نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں ھمیشہ نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کی کوشش کرتا ھوں اور میری خدمات کمیونٹی کے لئے جاری رہیں گی۔ اور پروگرام میں شریک دوسرے لوگوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا نوجوان گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا