
یو جی نیوز گلاسگو اسکاٹ لینڈ
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے مقامی ریسٹورینٹ میں دیسی بیٹھک کی جانب سے سعد سکندر سیال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسکاٹ لینڈ کی کاروباری شخصیات اور پاکستان تحریک انصاف ویسٹ آف اسکاٹ لینڈ کے صدر میاں علی احمد صوفی نے شرکت کی ۔ اجلاس کا مقصد طے پایا گیا کہ گورنر پنجاب برطانیہ کے دورہ پر ہیں انکے سامنے اوورسیز پاکستانیوں کے کاروباری مسائل پیش کرنا ہے ۔ کاروباری شخصیات کے پاکستان اور برطانیہ میں مسائل کو کس طرح حل کیا جائے واضح رہے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسکاٹ لینڈ میں پاکستانی کمئیونیٹی کے کاروباری مسائل حل کرنے میں مد کرتے رہے ہیں۔ کوڈ 19 کی وجہ سے کاروبار پر برا اثر پڑا ہے اور دنیا بھر میں معشیت کو دھچکا لگا ہے آج کے اجلاس کا مقصد کاروباری مسائل کو حل کرنا ہے اس کے لئیے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ اس اجلاس میں صدر سعد سکندر سیال ، فیصل جمیل گوشی، ظرف ریاض چوہدری، ہارون شریف، میاں علی احمد صوفی، علی حیدر، ذیشان بخاری ، عمیر نذیر، ماجد حسین نے شرکت کی۔
اسکاٹ لینڈ گلاسگوء سے رپورٹ احسان شاہ