پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس چوہدری اسجد جاوید گرال کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی سنٹر ریڈنگ میں استقبالیہ دیا گیا

Spread the love

پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس چوہدری اسجد جاوید گرال کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی سنٹر ریڈنگ میں استقبالیہ دیا گیا جس میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ مزید تفصیلات ریڈنگ سے عرفان طاہر کی رپورٹ میں

پاکستان کمیونٹی سینٹر ریڈنگ کے چیئرمین میاں سلیم، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اعجاز اور دیگر کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ کے جج چودھری اسجد جاوید گرال کے اعزاز میں استقبالیہ دیا کیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم برطانیہ کے صدر چوہدری عنصر محمود، مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر چوہدری احسن گرال، راجہ اصغر خان، مشتاق لاشاری، سابق مئیر چوہدری ریاض، چیرمین او پی ڈبلیو سی نعیم عباسی، مرکزی صدر حاجی عابد حسین، ڈاکٹر خالد باجوہ، سابق کونسلر وزیر حسین، ایڈوکیٹ امجد تارڑ، عبدل نوید، میاں اصغر، ڈاکٹر افتحار، ساج بٹ، اسلم ڈوگر سمیت کمیونٹی کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی

شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس چوہدری اسجد گرال کی قابلیت اور فرض شناس کی دل کھول کر تعریف کی
شرکاء نے اپنی معروضات بھی پیش کیں جن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ زیادتیاں خاص طور پر ان کی جائیدادوں پر ناجائز قبضے پاکستان میں آسان سرمایہ کاری میں مشکلات اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے انصاف کا حصول ایک طویل المدت اور تکلیف دہ امر ہے

جسٹس اسجد گرال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدالتیں جتنی تعداد میں محدود وسائل کے ساتھ مقدمات کے فیصلے کرتی ہیں اسکی مثال مغربی ممالک میں ملنا قریباً ناممکن ہے
ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں پہنچنے سے پہلے ابتدائی مراحل میں ہی مقدمات اتنے کمزور بنائے جاتے ہیں کہ عدالتوں کیلئے انصاف کی تہہ تک پہنچنا بہت دشوار ہوتا ہے
انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ جہاں تک ممکن ہو سکا کی خدمات حاضر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں