35ویں سالانہ نبوت کانفرنس مسجد مکی ہینڈز ورتھ برمنگھم میں منعقد ہوئی

Spread the love

۔۔۔۔35ویں سالانہ نبوت کانفرنس مسجد مکی ہینڈز ورتھ برمنگھم میں منعقد ہوئی جس میں برطانیہ بھر اور دیگر ممالک سے جہید علماۓ و مشائخ نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے عقیدہ ختم نبوت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوۓ عہد کیا تمام فروعی اختلافات بالاۓ رکھ کر نبوت کے جھوٹے دعوے داروں کو دلائل کے زریعے مقابلہ کر کے نوجوان نسل کو آگائی دی جاۓ گئی ۔
شکیل ڈار کی رپورٹ:

مولانا حافظ نگین کی صدارت میں ہونے والی نبوت کانفرنس کے مہمانان خصوصی لکھنؤ سے آۓ ہوۓ مولانا پیر علاؤ الدین فاروقی اور ڈاکٹر اختر الزمان غوری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مفتی خالد اور طٰہ قریشی ایم بی ای نے بالترتیب بڑے احسن طریقے سے سر انجام دئیے ۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ علماۓ کرام کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت پر حضور صلم سے لیکر آج تک امت مسلمہ نے جھوٹے نبوت کے دعویداروں پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس کے لیے تمام امت متحد ہے ۔علماۓ کرام کا مزید کہنا تھا اس کانفرنس میں خرابی موسم کی کے باوجود علماء کرام امشائخ اور عشقان رسول صلم کا بڑی تعداد میں جمع ہونا اس بات کی واضح ثبوت ہے کہ کسی جھوٹے اور مکار کو ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جاۓ گئی یزیدیت کی صفوں کھڑے عناصر مسلمان اور اسلام کا لبادہ اوڑھ کر آنے والوں کو اس کانفرنس کے زریعے بتا دینا چاہتے ہیں مسلمانوں کی شناخت کو چھین کر جھوٹی نبوت کے دعوے کو پوری امت مسلماء قرآن اور سنت کی روشنی میں دلائل کے ساتھ بھرپور مقابلہ کرے گئی ۔
ختم نبوت سنٹر کے جنرل سیکرٹری طٰہ قریشی ایم بی ای کا کہنا تھا اللہ تعالی کو جس طرح اپنے رب العالمین ہونے میں کوئی شریک نہیں اسی طرح رحمت العالمین ہونے میں بھی بھی کوئی شریک پسند نہیں اور جس طرح اللہ کی ربوہیت میں شرک کفر ہے اسی طرح حضور صلم کی ختم نبوت میں بھی شریک کفر ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا اس کانفرنس کا مقصد کسی گروہ یا انسانیت کے درمیان آپسمیں نفرتیں پھیلانا بہیں بلکہ مستقبل کے معماروں کو حضور صلم کے اسواہ حسنہ پر روشنی ڈال کر حضور صلم کے بتاۓ ہوۓ سنہری اصولوں کے مطابق زندگی گزار کر دنیا کو امن کا گہواہ بنا سکیں ۔
کانفرنس سے مولانا امداد الحسن نعمانی ،مولانا زبیر ،علامہ سید ظفر اللہ شاہ ،مولانا طارق ،علامہ محمد سرفراز مدنی سمیت دیگر علماۓ کرام شامل تھے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ علماۓ کرام کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت پر تمام مکاتب فکر کے علماۓ کرام متفق ہیں اور کسی کو شناخت چوری کرنے کی پر گز اجازت نہیں دی جاۓ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں