سیاچن میں پاک فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر تباہ ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔اکرام الدین

Spread the love

حادثےمیں شہید ہونے والے میجر عرفان اور میجر ذیشان کے خاندان سے تعزیت کرتے ہیں۔میڈیا کوآرڈینیٹر تحریک جوانان پاکستان یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک) اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاچن میں پاک فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نیتجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو میجر شہید ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیاچن میں پاک فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نیتجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار میجر راجا ذیشان جہانزیب اور میجر عرفان برچا نے جام شہادت نوش کیا بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے چیف ایگزیکٹو و تحریک جوانان پاکستان کا میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ اکرام الدین نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں شہید ہونے والے میجر عرفان اور میجر ذیشان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اللہ تبارک و تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کے اس گھڑی میں ہم شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالی شہدا کو مغفرت نصیب فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں