وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کا برطانوی ہم منصب سے بحری تعاون پر تبادلہ خیال

Spread the love

لندن: (9 دسمبر 2021)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن اسمبلی میں پاکستانی وفد کے اراکین کے ساتھ 08 دسمبر 2021 کو لندن میں برطانیہ کے وزیر برائے ہوا بازی اور میری ٹائم ،ایم پی رابرٹ کورٹس سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں میں بحری امور سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور بشمول بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دیکھ بھال، بحری جہازوں کے عملے کے لیے ویزوں کی پروسیسنگ، میری ٹائم معاملات میں استعداد کار بڑھانے اور دونوں ممالک کی میری ٹائم اکیڈمیوں کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرا نے آئی ایم او کے فریم ورک کے اندر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن اقوام متحدہ کی ایک خصوصی ایجنسی ہے جو قوانین کو ہم آہنگ کرنے اور سمندری مسائل پر رکن ممالک کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے کی ذمہ دار ہے۔ پاکستان 1958 سے اس تنظیم کا فعال رکن ہے۔ وزیر علی زیدی IMO اسمبلی کے 32 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، ائی ایم او اسبلی کا اجلاس 15 دسمبر 2021 تک لندن میں جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں