دارالعرفان سنٹر بوزلے گرین سینٹر میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے امیر محمد اکرم اعوان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

Spread the love

دارالعرفان سنٹر بوزلے گرین سینٹر میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے امیر محمد اکرم اعوان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیس جس میں انکی دینی ،روحانی اور تعلیمی خدمات کے حوالے سے انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانیہ بھر سے ان کے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

رپورٹ شکیل ڈار :

سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ، امیر محمد اکرم اعوان کی چوتھی سالانہ برسی کے موقع پر دار العرفان بوزلے گرین سینٹر برمنگھم میں انکی دینی و روحانی خدمات و تعلیمات کے موضوع سے پروگرام منعقد کیا گیا گیا ۔اس موقع پر دارالعرفان سنٹر میں برطانیہ کے نگران ضمیر اعوان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر محمد اکرم اعوان رحمتہ اللّٰہ نے قرآن کریم کا سہل ترین ترجمہ کی، تین مرتبہ قرآن کریم کی تفسیر فرمائی اور تصوف کے موضوع پر متعدد کتب تصنیف کیں۔ آپکی زندگی کا واحد مقصد اشاعت دین اور اللّٰہ کے نور سے دلوں کو منور کرنا تھا۔ آپ ایک ہمہ جہت و شفیق شخصیت کے مالک تھے۔
اس موقع پر حافظ فرحان معراج، چوہدری مبشر، مظہر ملک، عامر گل، نصرت اقبال، چوہدری اشفاق اور دیگر کا تھا روحانی دینی شخصیت امیر اکرم اعوان کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوۓ کہا انھوں نے اپنی تمام زندگی اللہ اور اس جے رسول صلم کی اطاعت میں گزاری اور انسانیت کے درمیان تفرقوں کو مٹانے کے لیے محبت اور پیار کے پیغام عام کیا اس موقع پر شرکاء نے ان کی دی جانے والی دینی اور تعلیم خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کے لئے دعابھی کی۔
شرکاء نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیر محمد اکرم اعوان مفسر قرآن تھے انکی تعلیمات قرآن کی تفسیر اور ترجمہ ہماری آنے والی نسلوں کے لئے نمونہ حیات ہیں انہوں نے ہمیشہ قرآن کے ساتھ اپنا تعلق مظبوط رکھا جسکی وجہ سے دنیاوی اور آخروی زندگی میں ایک کامیاب انسان کے طور پرجانے پہچانے جاتے تھے۔ساٹس
شرکاء کا کہنا ہے کہ اسطرح کی روحانی محفلوں سے ہمارے نوجوانوں کی دینی اور معاشرتی تربیت کے لیے اس طرح کی محفلیں کارآمد ثابت ہوتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں