ھنسلو میں قائم اوپن کچن کو کھلے ہوئے تین سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا اہتمام

Spread the love

یو جی نیوز۔ ھنسلو میں قائم اوپن کچن کو کھلے ھوے تین سال مکمل ھو گئے ھیں اس موقع پر ایک سادہ اور پر وقار تقریب منعقد کی گی ۔ جس کے مہمان خصوصی سید لخت حسنین تھے ۔ 

۔ 

مغربی لندن کے علاقہ ہونسلو میں گذشتہ تین برس سے مسلم ہینڈز نامی فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام اوپن کچن کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں مقامی سطح پر سراہا جا رہا ہے ۔اوپن کچن کے تین سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں لندن سے تعلق رکھنی والی اہم شخصیات نے شرکت کی اور اوپن کچن کی جانب سے بے سہارا بے گھر افراد کے لیے عزت کے ساتھ دو وقت کا کھانا مہیا کرنے اور کووڈ کے دوران مسلسل فلاحی خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

اس موقع پر مشتاق لاشاری ،بیرسٹر ریاض گل ،کونسلر رگھویندر سنگھ کونسلر پریتم گریوال،چوہدری عبدالمجید ، ضمیر حیدر ،سلیم مہر اور دیگر شرکا نے اوپن کچن کے منتظم احسان شاہد کی شب و روز بے لوث فلاحی خدمات کو سراہا- ممبر آف پارلیمنٹ سیما ملہوترہ اور روتھ کیڈبری نے بھی اپنے وڈیو پیغامات میں اوپن کچن کو ہونسلو کونسل کا کلیدی فلاحی منصوبہ قرار دیا ۔

چئیر مین مسلم ہینڈز سید لخت حسنین نے اس موقع پرخصوصی طور پر میڈیا نمائندگان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بہت جلد برطانیہ کے دوسرے شہروں میں اوپن کچن کھولے جائیں گے جہاں بے سہارا نے گھر افراد کو دو وقت کا کھانا عزت کے ساتھ دیا جایا کرے گا ۔

سید لخت حسنین 

اوپن کچ کو ہونسلو میں تین سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا اور اوپن کچن کے منتظم احسان شاہد سمیت اوپن کچن کی ٹیم کو مبارک باد دی کہ ان کی کاوشوں سے برطانیہ بھر میں اوپن کچن کو سراہا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں