گورنر پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری عنصر فاروق کے اعزاز میں عشائیہ

Spread the love

گورنر پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری عنصر فاروق کے اعزاز میں چوہدری آفتاب کسانہ اور چوہدری ارشد کسانہ نے اپنی رہائش گاہ کسانہ ہاؤس پر عشائیہ دیا تارکین وطن کے مسائل پر گفتگو کی۔

مانچسٹر (عارف چودھری)
گورنر پنجاب کے  معاون خصوصی چوہدری  عنصر فاروق جو برطانیہ کے دورہ پر ہیں کہ اعزاز میں چوہدری آفتاب کسانہ ،چوہدری ارشد کسانہ نے اپنی رہائش گاہ کسانہ ہاؤس پر عشائیہ دیا جس میں رضوان گجر ،چوہدری فیصل اسحاق، چوہدری  نواز،چوہدری خالق دیتیوال ،چوہدری شاہد کھوکھر کی شرکت۔ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی  نے پاکستان میں درپیش آنے والے مسائل بارے آگاہی دی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری عنصر فاروق کا کہنا تھا کہ تارکین وطن پاکستان کی معیشت کو استحکام اور پاؤں پر کھڑا کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں انکا کہنا تھا کہ تارکین وطن کے مسائل بارے وہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام بالا سے بات چیت کریں گے تاکہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ چوہدری خالق دیتیوال کا کہنا تھا کہ چوہدری عنصر فاروق ہمارے مسائل سمجھتے ہیں ہم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ حکام بالا سے مسائل کو حل کروانے کے لیے  بات چیت کریں گے۔ چوہدری محمد نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 23 دسمبر کو تارکین وطن کے کنونشن کا اعلان کیا ہے ہم نے اپنی سفارشات مرتب کر کے دی ہیں تاکہ انہیں حل کروایا جا سکے ۔ چوہدری فیصل اسحاق نے کسانہ برادران کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا۔ چوہدری آفتاب نے کہا ہم نے اپنے مسائل سے چوہدری عنصر فاروق کو آگاہی دی ہے انہوں نے اس بارے حکام بالا تک ہمارے مسائل اجاگر کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ میزبان چوہدری ارشد کسانہ نے مہمان خصوصی و عشائیہ میں شریک دیگر افراد کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ موجودہ حکومت ہمارے مسائل حل کرے گی۔ اوورسیز فاؤنڈیشن یو کے کے صدر چودھری خالق دیتیوال نے کہا امید ھے چودھری عنصر ھمارے مسائل کے حل کے لئے حکومت پاکستان سے بات کریں گے

ہ 

وزیراعظم عمران خان نے 23 دسمبر کا تارکین وطن کے مسائل بارے کنونشن بلا کر بیرون ممالک بسنے والوں کے لیے امید کی کرن روشن کر د

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں